بیگم گورنر پنجاب مسز پروین سرور پیر کو ملتان آئیں گی

October 23, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر) بیگم گورنر پنجاب مسز پروین سرور سوموار 25اکتوبر کو ملتان آئیں گی۔ ان کے دورہ ملتان کے حوالہ سے چیف کوارڈینیٹر سعدیہ بھٹہ اور کوارڈینیٹر ملک اشرف اقبال بھٹہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اپنے دورہ ملتان کے دوران وہ پی ٹی آئی خواتین رہنمائوں سے ملاقات کے علاوہ وومن چیمبر آف کامرس ،چیمبر آف کامرس ملتان ،گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گی۔