پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایڑی چوٹی کا زور لگایا کہ ملک کو انتشار سے بچایا جائے۔
ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ مذاکرات میں 4 مرتبہ ڈرافٹ تبدیل کیا گیا، لانگ مارچ اور دوسری چیزوں پر انہوں نے ایگرمنٹ سے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ایڑی چوٹی کا زور لگایا کہ ملک کو انتشار سے بچایا جائے، انسداد دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔