بلدیاتی انتخابات میں ہر نشست پر اہل امیدار ہونگے، پی ٹی آئی

October 23, 2021

پشاور ( لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں نے کہا ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ہر نشست پر اہل امیدار میدان میں ہونگے، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی 2015 اور 2018 کی تاریخ دہرائے گی ہمارے ساتھ اللہ اور عوام کی طاقت ہے حکومت اور الیکشن کمیشن میں کسی قسم کا ڈیڈ لاک نہیں ہے۔پشاور پریس کلب میں تحریک انصاف کے مرکزی اور صوبائی رہنماوں یونس ظہیر،قیصر جاوید خوشی،اجمل خان،محب احمد اور دیگر نے بلدیاتی انتخابات بارے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان ساتھ ہیں اور انکے ویژن کے مطابق ان بلدیاتی انتخابات میں بھی جم کے مقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کینٹ بلدیاتی انتخابات میں سوائے ایک امیدوار کے باقی سب اہل اور نظریاتی کارکن تھے جنہیں ٹکٹ ملا۔ قیصر خوشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس ملک کے لیے اور عمران خان اس قوم کے لیے واحد اور آخری امید ہیں۔ پارٹی میں ایک دوسرے سے ناراضگیاں ہونا کوئی اچنمبے کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد تھے ہیں اور رہینگے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں آئی ہے، اس شدید صورتحال میں بھی عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کو بنیادی اشیا ء ضروریہ ارزاں نرخوں پر میسر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سازشیں کرنے والے عدالتوں سے کرپٹ ڈیکلئیر ہوچکے ہوئے ہیں اور عوام انہیں مسترد کرچکی ہے۔