عثمان مختار کی شادی پر نیمل خاور کے چرچے

October 23, 2021

پاکستانی خوبرو سابقہ اداکارہ نیمل خاور خان اور اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے عثمان مختار کی شادی میں شرکت کی گئی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے گزشتہ روز ہونے والی اداکار عثمان مختار کی شادی میں ایک ساتھ شرکت کی، نیمل خاور خان کی جانب سے عثمان کی بارات کے لیے منتخب کیے گئے جوڑے نے مداحوں کے خصوصاً خواتین کے دل موہ لیے ہیں۔

نیمل خاور کی جانب سے پہنی گئی سبز ساڑھی کے اس وقت انٹر نیٹ پر چرچے ہیں۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت نیمل خاور خان کی نو بیاہتا جوڑی اور اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کے ہمراہ خوبصورت تصویریں وائرل ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار کی بارات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہیں۔

گزشتہ روز اداکار عثمان مختار کی بارات منعقد کی گئی تھی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔