بلاول بھٹو زرداری کی ’سُپر ویمن‘ کون؟

October 23, 2021

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی نانی بیگم نصرت بھٹو کو ’سُپر ویمن‘ قرار دیا ہے۔

مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نانی نصرت بھٹو کی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔

بلاول بھٹو نے نانی کی 30 ستمبر 1977 میں کراچی کے نشتر پارک میں خطاب سے قبل کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔


نصرت بھٹو کی تصویر کے کیپشن میں بلاول بھٹو زرداری نے ’سُپر ویمن‘ لکھا۔

واضح رہے کہ سابق خاتون اوّل مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو 23 اکتوبر 2011 کو 82 سال کی عمر میں دار فانی سے رحلت فرما گئیں تھیں۔