• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی ماضی کی تصویر وائرل

وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ماضی میں  دورۂ فیضان مدینہ کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

سعید غنی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’چیئرمین بلاول بھٹو کی دورۂ فیضان مدینہ میں لی گئی تصویر۔‘

سعید غنی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر کو جہاں ہزاروں صارفین نے لائک کیا وہیں بلاول بھٹو نے خود بھی لائک کیا۔

خیال رہے کہ 2016 میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ پہنچے تھے۔

بلاول سے فیضان مدینہ میں اُس وقت دعوت اسلامی کے سربراہ مولانا الیاس قادری کے نائب یعقوب عطاری اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی تھی۔

تازہ ترین