• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کے بچپن کی تصویریں زیرگردش

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو21ستمبر 1988کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کی پیدائش کے تین ماہ بعد ہی ان کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔

بلاول بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ’ہیپی برتھ ڈے بی بی زیڈ‘ سرفہرست ٹرینڈز میں موجود ہے۔

اس ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین، پیپلز پارٹی کے ارکان، اور بلال بھٹو کے مداح انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی بینظیر کی یاد بھی تازہ کر رہے ہیں۔

سالگرہ کی مبارکباد دینے والے زیادہ تر صارفین ان کی بچپن کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں جس میں انہیں والد نے گود میں اٹھایا ہوا ہے جبکہ تصویر میں سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

ٹوئٹر پر بلاول کی بچپن کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے دیے جانے والے مبارکباد کے کچھ پیغامات یہاں شیئر کیے جارہے ہیں۔


تازہ ترین