افغان نگراں وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

October 23, 2021

افغان نگراں وزیر خارجہ امیر خان متقی سے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی جس میں انسانی امداد سے متعلق گفتگو ہوئی۔

افغان نگراں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان دیبرالائنز سے ملاقات کی۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں انسانی امداد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔