• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر امریکا کا دورہ منسوخ کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر امریکا کا دورہ منسوخ کردیا۔ 

انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے بن گویر کو اقوام متحدہ کی پولیسنگ کانفرنس میں شرکت کے لیے نیو یارک جانا تھا۔ 

انسانی حقوق کی تنظیموں نے بن گویر کے خلاف مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے۔ ان تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ بن گویر کے خلاف تحقیقات کی جائیں اور گرفتار کیا جائے۔

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق بن گویر حالیہ دنوں میں دو بار دورہ امریکا منسوخ کر چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید