ہنزہ، خنجراب اور استور میں برفباری منظر سفید، موسم خنک ہوگیا

October 24, 2021

ہنزہ، خنجراب، استور (پی پی آئی) ملک کے بالائی علاقوںمیں بارش اورژالہ باری شروع ہے۔ ہنزہ، خنجراب، استور میں بوندا باندی اور ہواؤں سے موسم خنک ہوگیا۔ہنزہ، خنجراب اور استور میں برفباری سے ہر منظر سفید ہوگیا ہے۔ برفباری نے سردی کی شدت بھی بڑھا دی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔