امریکی ورکر نے عمارت پر چڑھ کر بنائی گئی اپنی ویڈیو شیئر کردی

October 24, 2021

امریکی شہر نیویارک میں ایک بہادر ورکر نے دنیا کی خطرناک ترین عمارت پر چڑھ کر بنائی گئی اپنی ویڈیو شیئر کردی۔

نیویارک کی بلند عمارت کرائسلر بلڈنگ جس کی اونچائی 319 میٹر فٹ ہے، وہاں پر عمارت کی مینٹننس کے لیے کام کرنے والے ایک ورکر نے یہ ویڈیو بنائی۔

بہادر ورکر کی اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بہت زیادہ حیران ہورہے ہیں اور اس کی ہمت کی خوب داد دے رہے ہیں۔