سعودی عرب میں آج کورونا کے 47 نئے کیسز، دو مریضوں کا انتقال

October 24, 2021

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے کورونا وائرس کے 47 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 252 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 778 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 36 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 282 ہوگئی ہے۔