خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں ملیں، ٹریفک حادثات میں 2 جاں بحق

October 25, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، خاتون سمیت 4افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق کالا پل کے قریب تیز رفتار نگاڑی کی ٹکر سے 25سالہ وحید جاں بحق ہو گیا ،مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص 25سالہ ملک نوید جاں بحق ہوگیا ، علاوہ ازیں ،لیاقت آباد نمبر دس سپر مارکیٹ کے قریب 32سالہ شاہنواز جاں بحق ہوگیا ، متوفی کے اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ اسکی موت مبینہ طور پر ڈاکٹر کی جانب سے غلط انجکش لگوانے کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے مطابق متوفی کی موت ڈینگی کے باعث ہوئی ہے،لانڈھی نمبر 6 خواجہ چورنگی کے قریب سے 35 سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا ، لاش سردخانے منتقل کردی،کورنگی کے علاقے بلال کالونی سیکٹر ایف میں ہوٹل کے اندر سے 49 سالہ محمد ابراہیم کی لاش ملی، پولیس کے مطابق متوفی ہوٹل کا ملازم تھا ، فوری طورپر وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا ، گلستان جوہر نعمان گرینڈسٹی کے فلیٹ سے 45 سالہ جمال کی کئی روز پرانی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی گھر میں کئی دن سے اکیلا تھا اور اسکے اہلخانہ شہر سے باہر گئے ہوئے ہیں ، ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے وجہ موت طبعی قرار دی ہے، لاش سردخانے منتقل کردی، ایف سی ایریا میں گھر کے اندر سے اسماء زوجہ شفیق کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق لاش دو سے تین روز پرانی بظاہر طبعی ہلاکت معلوم ہوتی ہے تاہم خاتون کے ورثاء کو شبہ ہے کہ اسماء کو مبینہ طور پر زہر دیا گیا ہے ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔