اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور وار کردیا اور کہا کہ میری مقبولیت آپ کی فکر کا موضوع نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم نے امریکی صدر کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ میری مقبولیت کا انحصار ٹرمپ کے ساتھ تعلقات پر نہیں بلکہ اٹلی کے قومی مفادات کے تحفظ پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری مقبولیت ٹرمپ کی تشویش کا موضوع نہیں ہے بلکہ انہیں خود اپنی مقبولیت پر توجہ دینی چاہیے۔
امریکی صدر اور جارجیا میلونی کے درمیان حالیہ تنازع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے کھڑا ہوا کہ اٹلی کی وزیراعظم فرانس میں منعقدہ جی 7 سربراہی اجلاس میں اپنی مقبولیت میں اضافے کےلیے مجھ سے بار بار تصویر کھنچوانے کی درخواست کرتی رہیں۔