ٹیم انتظامیہ کا میٹنگ سے گریز

October 25, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹرز کو نارمل رکھنے کے لئے ٹیم انتظامیہ نے غیر ضروری میٹنگ بلانے سے گریز کیا اور کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ نارمل رہیں اور میچ پر فوکس کریں۔ ماضی میں پاکستان ٹیم کی اہم میچوں سے قبل کئی میٹنگ میں پلاننگ ڈسکس ہوتی تھی۔