این اے 133میں پوری تیاری کےساتھ اترے ہیں،اعجازچوہدری جمشید اقبال چیمہ

October 25, 2021

لاہور(خبر نگار) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری اور این اے 133 کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ سے رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ کی قیادت میں سنٹرل پنجاب، شمالی وجنوبی لاہور کی مینارٹی کے گورننگ باڈی کے اراکین نے ملاقات کی اور ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اعجازاحمدچوہدری اور جمشید اقبال چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این اے 133 میں کارکنان پوری تیار ی کے ساتھ سیاسی اترے ہیں ۔ ملاقات کرنے والوں میں اعجازعالم آکسٹین، حکیم مقصود، ندیم شاکر، عادل کھوکھر، سونی پرویز، جان محبوب، فریاد بھٹی، پطرس مسیح، سارہ، فلک نازسمیت دیگر مینارٹی کے عہدیداران اورکارکنان شامل تھے۔ بعدازاں سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے جی ٹی ر وڈ باغبانپورہ میں پارٹی دفتر کا افتتاح کیا۔