ٹرک ڈرائیوروں سے بھتہ وصولی کی تحقیقات کرائی جائیں ،جاوید قصوری

October 25, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ مہنگائی نے ہر طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اشیاءخورونوش کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ جماعت اسلامی مہنگائی،بے روزگاری، لاقانونیت اور عوام کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے بھر پور انداز میں آواز اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی بادامی باغ لاہور میں صوبے کے دور دراز علاقوں سے سبزیاں اور پھل لے کر آنے والے ٹرک ڈرائیوروں سے بھتہ وصول کرنے کی شکایات مل رہی ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جائیں اور متاثر ین کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی جائے۔