چینی کی 90 روپے کلو فراہمی کیلئے موبائل پوائنٹس قائم کردیئے ‘ڈپٹی کمشنر

October 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے سبزی منڈی پہنچ کر سبزیوں اور پھلوں کے نرخ اور نیلامی چیک کی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر تفصیلی بریفننگ بھی دی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے منڈیوں سے سستی سپلائی عام مارکیٹ میں جاری ہے کسی صورت کمیشن اور بھتہ مافیا کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے، مہنگائی کے اثرات سے عام آدمی کو محفوظ رکھنے کیلئے سخت اقدامات پر عمل پیرا ہیں اس حوالے سے 40 سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کیلئے کریک ڈاؤن کررہے ہیں،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ چینی کی 90 روپے کلو فراہمی کیلئے موبائل پوائنٹس قائم کردیئے گئے ہیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے مدنی پارک کا بھی دورہ کیا اور پی ایچ حکام سے پارک میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفننگ بھی لی۔