2 عمروں کے درمیان 15 دن کی شرط ختم

October 25, 2021


سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ آئندہ اجازت نامے کی میعاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ لیا جاسکے گا۔ زائرین کو عمرہ و نماز کے لیے عام اجازت دے دی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ سہولت 17 اکتوبر 2021 سے کورونا ایس او پیز میں تخفیف کے اقدام کے تناظر میں دی جارہی ہے۔