حرا مانی نے بابر اعظم کو ’ ہیرو‘ قرار دیدیا

October 25, 2021

پاکستان شو بز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے پاکستان کی بھارت کے خلاف ٹی 20ورلڈ کپ میں شاندار کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ہیرو قرار دے دیا ہے۔

حرا مانی نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی ورلڈ کپ میں تاریخی فتح حاصل کرکے شکست کی روایت ٹوٹنے پرخوشی کا اظہارکیا ہے ۔


انہوں نے اپنی پوسٹ میں ملک کے میچ جیتنے پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے لکھا کہ ’ ہم جیت گئے ۔‘

حرا نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ بابر! تم تو ہیرو نکلے یار۔‘

حرا مانی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اس تاریخی کامیابی پر اللہ کاشکر بھی ادا کیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔