پاکستان میں بزنس سرگرمیاں عروج پر ہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل

October 25, 2021

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں بزنس سرگرمیاں عروج پر ہیں، دبئی میں بسے پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں۔

دبئی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی میں بزنس پروموشنل آفس قائم کیا جائے گا، جو بیرون ملک خصوصاً دبئی میں بسے سرمایہ کاروں کی رہنمائی کرے گا۔

تقریب کے منتظم عمران چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ہمیشہ تحریک انصاف اور پاکستان کا پرچم بلند رکھا ہے۔