منشیات کیس میں آریان کو والد کے باعث امید ہے، والد ارباز مرچنٹ

October 25, 2021

منشیات کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ہمراہ گرفتار ارباز مرچنٹ کے والد اسلم مرچنٹ نے کہا ہے کہ آریان کی اپنے والد کے باعث اس کیس میں امیدیں ہیں۔

خیال رہے کہ آریان خان اور ارباز مرچنٹ کو رواں ماہ کے آغاز میں انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کے ساحل پر موجود کروز شپ پر چھاپا مار گرفتار کرلیا تھا۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران اسلم مرچنٹ نے کہا کہ آریان اور ارباز کو جلد ضمانت مل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ کم از کم آریان کو امید ہے کہ ان کے والد شاہ رخ خان ہیں جو ایک مشہور اور بااثر شخصیت ہیں، جبکہ نہ تو ارباز اور نہ ہی اس کے والد کوئی اس طرح کی بااثر شخصیت ہیں۔

اسلم مرچنٹ کا کہنا تھا کہ ہم عام لوگ ہیں، ہمارے کوئی تعلقات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ارباز بدقسمت ہیں کہ وہ غلط وقت پر غلط جگہ پر تھے۔

والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا اپنے دوستوں کے لیے اچھا اور مخلص ہے، وہ اسے یاروں کا یار کہتے ہیں۔