سردی کی دبے پاؤں آمد، رات کے وقت موسم قدرے ٹھنڈا

October 26, 2021

میرپورخاص(نامہ نگار)میرپورخاص سمیت اندرون سندھ موسم کروٹ بدلنے لگا،سرد موسم نے اپنی آمد کابگل بجادیاجبکہ موسمی بیماریاں سرچڑھ کر بولنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص موسم میں تیزی سے تبدیلی ہورہی ہے،سرد ہوائیں المعروف کوئٹہ کی سرد ہواوں نے گرم ہواوں کی جگہ خاموشی سے اپنی پوزیشن سنبھالنا شروع کردی ہے جس کے باعث رات کے وقت موسم قدرے ٹھنڈا ہوجاتا ہے،جبکہ دن میں بھی خاصی تبدیلی محسوس کی جاتی ہے۔سرد موسم کی آمد آمد کے ساتھ ہی بخار،نزلہ ،الرجی اور دیگر موسمی بیماریاں پوری شدت سے حملہ آور ہوگئی ہیں جس کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم لگا رہتا ہے۔