سیکیورٹی کی یقین دہانی گراؤنڈ سے باہر دی تھی اندر نہیں، شہباز شریف

October 27, 2021


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے بعد کہا ہے کہ سیکورٹی کی یقین دہانی گراؤنڈ سے باہر دی تھی اندر نہیں۔

شہباز شریف نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ نیوزی لینڈ گراؤنڈ کے اندر آپ کو ہمارے کھلاڑیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

میچ سے متعلق شہباز شریف نے لکھا کہ پاکستان ٹیم نے زبردست کھیلا،آپ ہمیں اپنی کارکردگی سے فخر محسوس کراتے رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعلیٰ سندھ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر مبارک باد دی۔