ریلوے میں بھرتیاں، عدالت نے 2 دن میں جواب مانگ لیا

October 27, 2021

سکھر (بیورورپورٹ ) ‎سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں ریلوے میں بھرتیوں کے حوالے سے سماعت ہوئی ، عدالت نے محکمہ ریلوے سے دودن میں جواب مانگ لیا،جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں پٹیشنرز کے حق میں فیصلہ سنانے کا انتباہ دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں محکمہ ریلوے میں بھرتی کے خواہش مند امیدواروں کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کے موقع پر ڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل و دیگر ریلوے افسران پیش ہوئے،عدالت نے ریلوے حکام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ میڈیکل کے بعد امیدواروں کو جوائننگ آرڈر جاری نہ کرنے کا کیا جواز ہے سکھر سے لاہور چند گھنٹوں کا سفر ہے اور ریلوے افسران اس حوالے سے ایک سال گزر جانے کے باوجود جواب جمع نہیں کراسکے ہیں۔