حب(نامہ نگار)بیلہ کے نواحی علاقے کنڈیارو میں زہر پی کر خاتون نے خودکشی کرلی،ایس ایچ او پولیس تھانہ بیلہ حاصل خان قمبرانی کے مطابق منگل کے روز بیلہ کے نواحی علاقے کنڈیارو میں 25سالہ خاتون نازانی زوجہ عبدالمجید قوم مری نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔
محمد رضوان سے موبائل فون کے استعمال کے حوالے سے سوالات کیے گئے، انہیں بتایا گیا کہ موبائل فون فارنزک کے لیے بھیجا گیا ہے، رضوان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دورانِ انکوائری نہیں دیے گئے۔
کراچی میں بن قاسم سے 30 ستمبر کو 5 ماہ کی حاملہ خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کا ملزم پکڑا گیا۔
شیکھر نے سنجے کے دفاع میں کہا کہ ان کے تبصرے نہ تو بدنیتی پر مبنی تھے اور نہ ہی ملک مخالف، سنجے کو بھارت اور اس کے عوام سے ہمیشہ گہری محبت رہی ہے۔
برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے پر ممکنہ حملے کے خدشات کے پیشِ نظر امریکا نے رائل ایئر فورس فیئر فورڈ سے اپنے تمام بی ون بمبار طیارے واپس امریکا منتقل کر دیئے۔
برطانیہ میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خوراک کی فراہمی میں کسی بڑے بحران یا رکاوٹ کی صورت میں حکومت اس سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار نہیں، جبکہ ملک کا غذائی نظام موسمیاتی تبدیلی، سائبر حملوں اور دیگر خطرات کی زد میں ہے۔
پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ اہلکار ان دستاویزات پر مناسب طور پر غور کرنے میں ناکام رہے جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ مذکورہ شخص قانونی طور پر بطور کرایہ دار اس جائیداد میں رہائش پذیر تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی حقائق پر پردہ نہ ڈالیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ نے ذاتی و سیاسی مفادات کے لیے کراچی کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمائی۔
صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، انہیں سلمان علی آغا کی جگہ کپتان بنایا گیا ہے۔
تارکین وطن کے خلاف احتجاج، پولیس پر حملے اور دیگر الزامات پر 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس آج 2288 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 65 ہزار 867 پر بند ہوا۔
وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیرِ صدارت چاول کی پیداوار بڑھانے سے متعلق اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر حکام کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رائس پلانٹرز کے استعمال سے چاول کی پیداوار میں 15فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔
نجکاری کمیشن بورڈ نے گیپکو کی نجکاری کے لیے 9 کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرلیا، کے الیکٹرک نے گیپکو کی نجکاری کی دوڑ سے اپنی درخواست باضابطہ طور پر واپس لے لی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم پر دہشت گردی ایک منصوبے کے تحت مسلط کی گئی، غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تقسیم ہو رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تھر بدل سکتاہے، یقینی بنائیں گے کہ ہم اپنے اہداف مکمل کرسکیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران ریاستی ملکیتی اداروں کے نقصانات معمولی کمی کے بعد 342.9 ارب روپے سے کم ہو کر 342.8 ارب روپے رہے۔