پاکستان ٹیم جیسا کلچر آسٹریلیا میں بھی نہیں دیکھا، میتھیو ہیڈن

October 27, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں جو کلچر دیکھا وہ آسٹریلین ڈریسنگ روم میں بھی نہیں دیکھا۔ پاکستانی کرکٹرز مذہب سے بہت قریب ہیں، نماز کے پابند ہیں، یہ بات مجھے اچھی لگی۔ پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ زبان کا مسئلہ تو ہے مگر کرکٹ سکھانے کیلئے زبان کا سمجھ آنا کچھ زیادہ اہم نہیں ہے۔مختصر وقت میں کھلاڑیوں کی تکنیک کے بجائے مائنڈ سیٹ پر کام کررہا ہوں۔پاکستان اور بھارت میں کرکٹ کو مذہب کی طرح سمجھا جاتا ہے ۔ پاکستان کی جیت کے بعد جیسا سماں دیکھا، پہلے نہیں دیکھا تھا۔حفیظ اور شعیب ملک بطور سینئر اپنا کردار اچھا نبھا رہے ہیں، بابر اعظم ایک مضبوط کپتان ہیں۔