امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت کا پیٹرول پر ریلیف پیکیج کوئی احسان نہیں ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو پریشر میں آ کر یہ پیکیج دینا پڑا ہے، 40 لاکھ موٹر سائیکلز ہیں، پیکیج سب کو نہیں مل رہا۔
انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل صرف لیوی کا خاتمہ ہے، پیٹرولیم کے مسئلے پر سب خاموش کیوں ہیں؟
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امیروں کے لیے الگ نظام بنا لیں، یہ چکر نہیں چلے گا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کر رہے ہیں۔