ترقی پانے والے پولیس کے 69انسپکٹروں کو رینک لگائے گئے

October 27, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس کے 69سب انسپکٹروں کے انسپکٹرکے عہدے پر ترقی پانے پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا ،آر پی او راولپنڈی عمران احمر اورسی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس نےترقی پانے والے افسروں کو انسپکٹرکے رینک لگائے۔ترقی پانے والےافسروں میں راولپنڈی پولیس کے پی آراو اور ایس ایچ اوتھانہ ویمن سمیت5تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں ۔انسپکٹرکے عہدے پرترقی پانے والے افسروں میں رفاقت حسین، تہذیب الحسنین، محمد اقبال، محمد فرید، محمد نذیر، ناظم عباس، محمد زمان، محمد یعقوب، فاروق احمد، سعید احمد، غضنفر اقبال، محمد الیاس، عقیل حسین، حسنات حیدر، ظہور احمد، حبیب الرحمن، عبدالوحید، محمد نذیر، عصمت کمال، شفقت محمود، حیدر عباس ہمدانی، ندیم اقبال، محمد عجائب، نصیر احمد، طارق بیگ، حاجی علی قمر، محمد اسلم، محمد تصور خان، حمدشیرازی، بشرٰی بتول، عظمیٰ نورین، سجاد الحسن، سیف السلام، عابد منیر، محمد طاہر، محمد اسماعیل، عامر رفیق، نصیرا لدین، آصف سجاد، محمد عماد، قیصر رشید، محمد شاہ زیب، منیر علی، عبدالغفار، عمار حیدر، حسن فاروق احمد، اظہر محمود، جابر عباس، محمد اسلم، قیصر ندیم، محمد ظفرا لحق، وقار حسین، عابد شاہ، ہارون الرشید، انصار حسین، محمد اقبال، وقار احمد، احسن تنویر کیانی ، قاسم محمود، طارق محمود، جواد عباس شاہ ، سید انتظار حسین، محمد صبور، فضل اکبر، طارق محمود، عرفان رضا، ناصر اقبال، غلام قمبر اور امتیاز علی شامل ہیں۔آر پی اوراولپنڈی عمران احمر نے افسروں کومبارک باددیتے ہوئے کہاکہ انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے سے آپ کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اورلگن سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریو ں کی خدمت کے لیے بروئے کارلائیں،ا س موقعہ پر سی پی او محمدا حسن یونس نے کہاکہ یہ رینک آپ کے پاس اللہ کی امانت ہے۔ اپنے اختیارات کو مخلوق کی آسانی اورانصاف کی فراہمی کے لیے استعمال کریں۔