شوہر نے 3 سالہ بچی چھین کر گھرسے نکال دیا، خاتون کی دہائی

October 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاک گیٹ کی رہائشی خاتون نائلہ مشتاق نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے رہائشی جیولر محمد رمضان نے پہلی شادی کو خفیہ رکھتے ہوئے دھوکے سے شادی کی۔ اب اس کی 3 سالہ بیٹی کو اس سےچھین کر اسے گھر سے نکال دیا ہے ۔ عدالت میں دعوی دائر ہے مگر بچی کی برآمدگی میں پولیس لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ گزشتہ روز ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسکی بچی کو شوہر سےواپس دلایا جائے۔