چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا زیرتعمیر سورج کنڈ روڈ کا دورہ

October 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار اور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے سورج کنڈ روڈ پر ہونے والے ترقیاتی کام کو چیک کرنے کے لئے وزٹ کیا۔انہوں نے ڈائریکٹر انجینئرنگ اورسٹاف کو ہدایت کی کہ کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ نے بتایا کہ 3.20 کلو میٹرپر محیط نیا روڈ بن رہا ہے آئندہ ہفتے اس کو مکمل کر لیا جائے گا۔