وزیر خارجہ کی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات

October 27, 2021


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تہران میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کو افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت نے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھایا۔ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔