حیدرآباد پولیس کا مین پوری گٹکا کھانے والے اہلکاروں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

October 27, 2021

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں جوانوں کو خبر دار کر دیا گیا، یکم نومبر سے مین پوری گٹکا کھانے والے پولیس اہلکاروں کا طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساجد امیر کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق مین پوری گٹکا کھانے والے پولیس اہلکاروں کی طبی معائنہ کرکے نشاندہی کی جائے گی۔

ساجد امیر کا کہنا ہے کہ جو اہلکار مین پوری گٹکا استعمال کرتے ہیں، اسے ترک کر دیں،اہلکاروں کا طبی معائنہ مختلف پولیس سب ڈویژن تھانوں میں ہوگا۔

ایس ایس پی کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم نومبر سے مختلف شفٹوں میں پولیس اہلکاروں کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔