پاکستان کی فتح کی خوشی منانے پر 12 سے زائد کشمیری نوجوان گرفتار

October 27, 2021

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاک بھارت کرکٹ میچ میں پاکستان کی فتح کی خوشی منانے پر 12 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قابض بھارتی فورسز نے سامبا، ڈوڈہ اور جموں کےعلاقوں میں بھی کارروائیاں کی ہیں۔

کے ایم ایس نے مزید بتایا کہ قابض بھارتی فورسز نے گھروں پر چھاپے مار کر کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا۔