پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن کا مہنگائی کیخلاف احتجاج

October 28, 2021

لاہور (این این آئی) قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی اور کارکنوں نے مہنگائی کیخلاف پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا ،مظاہرے میں ارکان اسمبلی میاں مجتبیٰ، شجاع الرحمن، سمیع اللہ خان،حسینہ بیگم،بلال یاسین، مرزا جاوید ،عنیزہ فاطمہ،سعدیہ تیمو،سنبل مالک،غزالی سلیم بٹ ، میاں عثمان سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ،خواتین شرکاء ہاتھوں میں ہانڈیاں اور ڈوئیاں اٹھا کر حکومت اور مہنگائی کے خلاف نعر ے لگاتی رہیں، احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام معطل رہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ اب عوام کے حقوق کے لئے ہر محاز پر لڑیں گے ، پارلیمنٹ کے اندر اور سڑکوں پر احتجاج ہوگا ۔