سعودی امداد کے بعد عمران خان کے پرانے ٹوئٹس وائرل

October 28, 2021

وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں سعودی عرب سے امداد ملنے کے بعد سعودی شہزادے محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اس صورتحال میں سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے 2012 میں اسی امداد سے متعلق بیانات زیرگردش ہیں۔

18 مئی 2012 میں عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ غیر ملکی امداد کسی بھی قوم کے لیے ایک لعنت سے کم نہیں، پی ٹی آئی پاکستان کو غیر ملکی امداد پر انحصار سے روکے گی۔

20 ستمبر 2014 میں عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب اور امریکا کے پاس امداد کیلئے جانا شرمناک ہے۔

اب اکتوبر 2021 میں جب عمران خان پاکستان کے موجودہ وزیراعظم ہیں تو انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا بشمول اب جب دنیا کو اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 2018 میں سعودی عرب نے غیر ملکی کرنسی کی مد میں 3 ارب ڈالر اور تیل کی درآمدات کے لیے مؤخر ادائیگیوں میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر دیے۔