آریان کی ضمانت کی منظوری، شاہ رخ کی وکلا کے ساتھ تصویر

October 28, 2021

بالی ووڈ کنگ خان، شاہ رخ جمعرات کو اپنے بیٹے آریان خان کی بمبئی ہائیکورٹ میں ضمانت کی منظوری پر بڑے مسرور نظر آئے اور انھوں نے اپنے وکیل ستیش مانیشندے اور ان کی ٹیم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

واضح رہے کہ آریان کی ضمانت کی منظوری کے بعد یہ پہلی تصویر ہے جس میں شاہ رخ خان مسکراتے ہوئے نظر آئے۔

وکیل ستیش مانیشندے اور ان کی ٹیم کی تین ہفتوں کی مسلسل کوششوں کے بعد جمعرات کو عدالت نے ڈرگ آن کروز کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت منظور کی۔

آریان کو ابھی مزید ایک شب قید میں ہی گزارنا پڑے گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ انکے وکلا کی ٹیم انکی رہائی کے لیے اسی وقت درخواست دے سکے گی جب بمبئی ہائیکورٹ کی جانب سے کل رسمی آرڈر جاری ہوگا۔