شعیب اختر نے شاندار بیٹنگ پر شعیب ملک کی تعریف کردی

November 07, 2021

فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے شعیب ملک کی تعریف کردی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شعیب اختر نے شعیب ملک کی دھواں دھار بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک 40 سال کا نوجوان ہے، جو بہت ہی بہترین کھلاڑی ہے۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔

شعیب ملک نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔

اس سے قبل پاکستان کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس تھا۔

عمر اکمل نے ایجبسٹن کے مقام پر آسٹریلیا کے خلاف 21 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اس سے قبل 23 گیندوں پر دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نصف سنچری بناچکے ہیں۔

انہوں نے پہلے 2017 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف جبکہ دوسری مرتبہ 2018 میں سری لنکا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔