شعیب ملک کا نوجوان کرکٹرز کو اہم مشورہ

November 08, 2021


قومی کرکٹر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گزشتہ روز ہونے والے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف تیز ترین نصف سنچری بنانے کے بعد نوجوان کھلاڑیوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔

شارجہ میں کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کے درمیان گفتگو ہوئی جس میںبابر اعظم نے شعیب ملک سے سوال کیا کہ آپ نوجوانوں کو کیا مشورہ دیں گے؟ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز آخری اوورز میں کوئی بال ضائع نہ کریں۔

گفتگو کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ شعیب ملک میچ ونرکھلاڑی ہیں، یہ فنیشر کےطور پر جانے جاتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ رنز اسکور کرنا تھوڑا مشکل ہورہا تھا لیکن شعیب ملک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کپتانبابر اعظم نے شعیب ملک سے سوال کیا کہ آپ کی کیا حکمت عملی تھی؟ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ جب میں وکٹ پر آیا تو آپ (بابر اعظم) وہاں موجود تھے، جنہوں نے اچھا فیڈ بیک دیا۔

شعیب ملک نے کہا کہ وکٹ پر اچھے پلیئر کا ساتھ بہت ضروری ہوتا ہے۔

آخر میں بابر اعظم نے کہا کہ شعیب ملک کی اننگز سے مجھے سیکھنے کو ملا۔