• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمی فائنل میں بھرپور اعتماد کے ساتھ جائیں گے، بابراعظم


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا پلان کامیاب رہا، کامیابی کا راز متحد ہوکر اور مستقل مزاجی سے کھیلنے میں ہے۔

میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ وہ سیمی فائنل میں بھرپور اعتماد کے ساتھ جائیں گے۔

اس موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کی پرفارمنس اچھی ہے مگر وہ مستقل مزاجی کے ساتھ ٹیم کے کام آنا چاہتے ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے چیلنج ٹف ہوگا۔ آسٹریلیا کی پوزیشن اور اسٹرینتھ سامنے رکھ کر پلان بنائیں گے۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی حکمت عملی کو توڑنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سپر 12 کے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دیکر اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

تازہ ترین