شرتی ہاسن شادی سے متعلق بار بار پوچھے گئے سوال پر تنگ

November 08, 2021

بھارتی اداکارہ شرتی ہاسن شادی سے متعلق بار بار پوچھے گئے سوال سے تنگ آگئیں اور اس کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ مجھے 2021 میں اس بات کا جواب دینا پڑے گا کہ میں شادی کیوں نہیں کر رہی۔

ایک انٹرویو کے دوران شرتی ہاسن نے موجودہ دور میں خواتین کی شادی سے متعلق لوگوں کی جانب سے اکثر پوچھے جانے والے سوالات پر اپنی رائے پیش کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ مجھے 2021 میں اس بات کا جواب دینا پڑے گا کہ میں شادی کیوں نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ڈیٹنگ کرنے والا ہی اس بات کو جاننے کا حق دار ہے کہ میں کیوں شادی نہیں کرنا چاہتی۔

شرتی کا کہنا تھا کہ آخر مجھے کیوں اس بارے میں آپ کو یہ سب بتانے کی ضرورت ہے، میرا خیال ہے کہ دنیا ایسی ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی لوگوں کی امیدوں کے مطابق زندگی نہیں گزاری، مجھے اس پر فخر ہے کہ میں وہ عورت ہوں جو میں چاہتی ہوں۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں شاید آپ کی پرفیکٹ خاتون کی تعریف میں پوری نہ اتروں لیکن میں اپنے لیے ایک پرفیکٹ خاتون ہوں۔