• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرتی ہاسن کی شادی کے حوالے سے افواہوں کی تردید

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور سینیئر اداکار، ڈانسر اور ہدایت کار کمل ہاسن کی بیٹی شرتی ہاسن نے اپنی شادی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کی ہے۔ 

ڈی ڈے، گبر از بیک، بہن ہوگی تیری، سیون اے ایم آریوو سمیت کئی ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی شرتی نے اپنے پرستاروں کے ساتھ ایک حالیہ گفتگو میں کہا کہ میری شادی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ 

اس موقع پر انھوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے بارے میں بات کی اور کہا کہ وہ کسی سے بھی نفرت نہیں کرتیں۔ 


ان کے پرستاروں نے ان سے ان کی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں کافی سوالات کیے۔

ان کے ایک سوشل میڈیا فالوور نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ ان افواہوں کے بارے میں کچھ کہیں گی جس میں ان کی اس سال شادی کی بات کی جارہی ہے، شرتی نے اس پر کہا کہ ایسا نہیں ہورہا ہے۔

انھوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ معروف تھیٹر آرٹسٹ مائیکل کورسیل کے بارے میں کہا کہ وہ کسی سے بھی نفرت نہیں کرتیں۔

یاد رہے کہ شرتی ہاسن نے مائیکل سے 2019 میں اپنی راہیں جد کرلی تھیں۔

تازہ ترین