شاہنواز دھانی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سفیر قرار

November 09, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سفیر قرار دے دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹر شاہنواز دھانی کی کرکٹر حارث رؤف کی سالگرہ کا کیک پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں تقسیم کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ7نومبرکو شارجہ میں میچ کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف کی سالگرہ منائی گئی تھی جس میں حارث رؤف نے کیک کاٹاتھا۔

پاکستان کے ساتھ اسکاٹ لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی سالگرہ میں شرکت کی اور کیک کھایاتھا۔

لاہور قلندر کے آل راؤنڈر حارث رؤف کی سالگرہ کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گھل مل گئےتھے۔