بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے شدید ٹرولنگ پر اپنا ایکس اکاؤنٹ لاک کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم مسری کو پاکستان سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے ٹرولنگ کا سامنا تھا۔
پاکستان سے جنگ کے حامی بھارتیوں نے وکرم مسری کو غدار، بے شرم آدمی اور خاندان کے طعنے دیے تھے۔