• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش، بھارت کا انکار

ٹرمپ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
ٹرمپ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کش پر بھارت کا ردعمل سامنے آ گیا۔

بھارتی خبر ایجنسی کا بھارتی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں۔

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب صرف جو مسئلہ باقی ہے وہ صرف پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر ہے، فوجی کارروائی کے خاتمے کی بات چیت کا واحد ذریعہ ڈی جی ایم او سطح پر بات چیت ہے، اس میں کسی تیسرے ملک یا فریق کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ڈی جی ایم او کے علاوہ کسی بھی ملک یا فریق سے بات چیت کے لیے تیار نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور دیکھوں گا کہ کیا مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل تک پہنچنے کے لیے دونوں ملکوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت بڑھائیں گے۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز رشریف نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید