• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گہرے دھوئیں، تیز بارش میں دیکھنے والے روبوٹ کی تیاری

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

سائنس دان ایک ایسا روبوٹک نظام تیار کر رہے ہیں جو گہرے دھوئیں، تیز بارش اور آس پاس کے کونوں کو دیکھ سکتا ہے۔

یہ ٹول جس کا نام پانو راڈار ہے اور یہ ایک جدید ریڈیو پر مبنی سینسنگ سسٹم سے لیس ہے، جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مل کر اسے اس قابل بناتا ہے کہ یہ اپنے ماحول کا تھری ڈی ویو بنائے۔

ریڈار جو کہ ایک طویل عرصے سے استعمال میں ہے، تاہم روبوٹ لہروں کو تمام سمتوں میں ڈائریکٹ کرنے کے لیے ایک گھومنے والا طریقہ کار استعمال کرتا ہے جس کی مدد سے وہ اپنے اردگرد کی مزید مکمل تصویر بنا سکتا ہے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف پینسلوانیہ کے پروفیسر منگمین ژائو جو کہ اپنے اسٹوڈنٹس کے ساتھ یہ ٹیکنالوجی ڈیولپ کر رہے ہیں، انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم یہاں جو کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ بنیادی طور پر روبوٹ کو سپر ہیومن ویژن حاصل کرنے میں مدد دینا ہے، تاکہ ایسے مناظر دیکھ سکیں جو کہ انسانی آنکھیں یا روایتی بصری سینسر نہیں دیکھ سکتے۔

یہ روبوٹ سطح پر ریڈیو کی ری فلیکشن کو محسوس کریں گے اور نظر آنے والی لائٹ ویوز کے بر خلاف انہیں باریک ذرات جیسے کہ دھواں بلاک نہیں کر سکے گا۔

پروفیسر ژاؤ کو امید ہے کہ مستقبل میں یہ ٹیکنالوجی سرچ اور ریسکیو روبوٹ کی مدد کر سکتی ہے جو لوگوں کو عمارتوں کو جلنے جیسے حالات سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید