کینسر سے صحتیاب کرن کھیر کی شوبز میں واپسی

November 09, 2021

بھارتی اداکار انوپن کھیر کی اہلیہ اور اداکارہ کرن کھیر نے کینسر کو کامیابی سے شکست دے کر دوبارہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ وہ ایک ٹیلی وژن ریئلٹی شو کو جج کریں گی جس میں شلپا شیٹی اور گلوکار بادشاہ ان کے معاون ہوں گے۔

واضح رہے کہ وہ اس ریئلٹی شو سے 2009 سے منسلک ہیں اور اپنی بیماری سے صحتیابی کے بعد واپس شو پر آنے پر انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شو میرے دل کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں کرن کے شوہر انوپن کھیر نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ کو کینسر کا عارضہ لاحق ہوگیا ہے۔

ایک ماہ قبل کرن کھیر نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ وہ آہستہ آہستہ صحت یاب ہورہی ہیں۔