پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات اور معاشی و اقتصادی مفادات یکساں ہیں، افغانستان

November 09, 2021

افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور ترجمانذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ عالمی فورمز پر امن و محبت کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں نائب وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان، پاکستان کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات رکھتا ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی، اقتصادی اور تجارتی مفادات یکساں ہیں۔ دونوں ممالک کی تجارتی راہداریاں بھی ایک ہی جگہ سے ہوکر گزرتی ہیں۔