فٹبال: لائلپور کلب اور یونائیٹڈ کامیاب

November 10, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں لائلپور کلب فیصل آباد اور کراچی یونائیٹڈ کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔راولپنڈی میں لائلپور کلب نے ہما کلب کو 2-0 سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں کراچی یونائیٹڈ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو 1-0 گول سے ہرادیا۔