گوادر، جعلی معلومات کی بناء پر 3 افراد کے لوکل سرٹیفکیٹ منسوخ

November 10, 2021

گوادر (نامہ نگار) جعلی معلومات کی بناء پر ضلع گوادر کا لوکل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے تین افراد کے لوکل سرٹیفکیٹ منسوخی کردیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے حکم نامے جاری کردیئے۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر گوادر کے دفتر سے جاری الگ الگ حکمنامہ میں تین افراد کی لوکل سرٹیفکیٹ کی منسوخی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ جن کے لوکل سرٹیفکیٹ منسوخ کئے گئے ہیں ان میں دو خاتون صبا کرن، ثناء کرن دختران نیک محمد اور ایک مرد وقار عمیم ولدیت نیک محمد شامل ہیں۔ حکم ناموں میں قرار دیا گیا ہے مذکورہ افراد نے جعلی معلومات کی بناء پر یہاں کے لوکل سرٹیفکیٹ حاصل کئے تھے جس کی بنیاد پر انہوں نے سرکاری ملازمت اور تعلیمی اسکالرشپ بھی حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو بھی اس حوالے سے مراسلے ارسال کئے ہیں جس میں ایئر پورٹ سیکورٹی فورس بھی شامل ہے۔